Monday, December 23, 2024
HomePoliticsامریکہ میں انتخابات منگل کو منعقد کرنے کی خاص وجہ؟

امریکہ میں انتخابات منگل کو منعقد کرنے کی خاص وجہ؟

  امریکا میں انتخابات منگل کے دن کروانے کی روایت کا آغاز 19ویں صدی میں ہوا۔ اس کا مقصد اُس دور کے معاشرتی حالات اور لوگوں کی سہولت کو مدنظر رکھنا تھا۔ 1845 میں امریکی کانگریس نے یہ طے کیا کہ صدارتی انتخابات نومبر کے پہلے منگل کو ہوں گے۔

اس وقت امریکا کی زیادہ تر آبادی زراعت سے وابستہ تھی، اور زیادہ تر لوگ ہفتے کے روز چرچ جاتے تھے۔ اتوار کو مذہبی رسومات کی وجہ سے سفر ممکن نہیں تھا، لہذا منگل کا انتخاب کیا گیا تاکہ لوگ پیر کو سفر کر سکیں اور بدھ کو واپس اپنے کام میں مشغول ہو سکیں۔

نومبر کا مہینہ بھی اس لیے منتخب کیا گیا کہ اس وقت تک فصلیں کاٹ لی جاتی تھیں اور موسم سرما کی شدت بھی شروع نہیں ہوئی ہوتی تھی، جس سے لوگوں کے لیے ووٹ ڈالنے کے لیے سفر آسان ہو جاتا تھا۔ اس طرح، منگل کو انتخابات کروانا امریکی انتخابی نظام کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے، اور آج بھی یہ روایت برقرار ہے

RELATED ARTICLES

Most Popular