Monday, September 8, 2025
ہومSportsبھارتی کرکٹر اور سابق عالمی چیمپئن کا مایوس ہوکر ممبئی چھوڑنے کا...

بھارتی کرکٹر اور سابق عالمی چیمپئن کا مایوس ہوکر ممبئی چھوڑنے کا فیصلہ

مایوسی کے عالم میں شہر چھوڑنے کا فیصلہ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق انڈر 19 عالمی چیمپئن کپتان پرتھوی شا نے ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ رپورٹس کے مطابق انہیں ناقص فٹنس اور نظم و ضبط کی کمی کے باعث رنجی ٹرافی اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اگلے ڈومیسٹک سیزن سے قبل ممبئی چھوڑنے اور کسی نئی ایسوسی ایشن سے منسلک ہونے کا فیصلہ کیا۔

این او سی کی درخواست اور بورڈ کی منظوری

پرتھوی شا نے ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے کیریئر کے اس موڑ پر کسی دوسری ایسوسی ایشن کے ساتھ کھیلنے کا موقع ان کے پیشہ ورانہ مستقبل کے لیے اہم ہوسکتا ہے۔ انہوں نے باقاعدہ نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (NOC) کی درخواست دی، جسے ایم سی اے کے سیکریٹری ابھے ہڈپ نے منظور کرلیا۔

مہاراشٹرا ٹیم میں شمولیت کا امکان

ذرائع کے مطابق پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کرکٹ ٹیم میں شامل ہوں گے تاکہ وہاں سے دوبارہ اپنے کیریئر کو آغاز دے سکیں۔

فٹنس مسائل اور آئی پی ایل میں ناکامی

یاد رہے کہ پرتھوی شا کو گزشتہ برس ممبئی رنجی ٹیم سے اس وقت ڈراپ کیا گیا جب ان کے جسم میں 35 فیصد سے زائد چربی رپورٹ کی گئی۔ اس کے بعد ان کی واپسی کو سخت فٹنس شرائط سے مشروط کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی میں بھی کوئی ٹیم انہیں خریدنے کے لیے تیار نہ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں 8 طلائی تمغے جیت لیے

Most Popular