محرم الحرام کے لیے سکیورٹی پلان اور اقدامات
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نمائندگان، قانون نافذ کرنے والے اداروں، رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ یا موبائل سروس بند کرنے جیسے اقدامات صوبوں کی مشاورت سے کیے جائیں گے تاکہ حالات پر قابو پایا جا سکے۔
وفاقی حکومت کا تعاون اور ضابطہ اخلاق کی پابندی
محسن نقوی نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے وفاق تمام ممکنہ تعاون فراہم کرے گا۔ اشتعال انگیزی یا شرپسندی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، اور محرم کے دوران ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔
نگرانی کے جدید انتظامات
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران نے اپنے شہریوں کو واٹس ایپ ڈیلیٹ کرنے کا کیوں کہہ دیا؟