دنیائے فٹبال کے مشہور پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر کے ساتھ مزید 2 سالہ معاہدہ کرلیا ہے، جس کے بعد وہ سال 2027 تک النصر کلب کا حصہ رہیں گے۔
نئے معاہدے کے تحت رونالڈو کو سالانہ 188 ملین یورو یعنی تقریباً 61 ارب 50 کروڑ پاکستانی روپے دیے جائیں گے۔ اس حساب سے ان کی یومیہ تنخواہ تقریباً 16 کروڑ 84 لاکھ روپے بنتی ہے، جو کسی بھی فٹبالر کی سب سے زیادہ تنخواہ میں شمار کی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کا النصر کلب کے ساتھ پہلا معاہدہ 2022 میں ہوا تھا، جس کے بعد اب معاہدہ میں توسیع کردی گئی ہے، جس سے ان کی سعودی عرب میں موجودگی مزید دو سال کے لیے بڑھ گئی ہے۔