lٹورنٹو میٹروپولیٹن یونیورسٹی (TMU) نے 2026 سے ایک منفرد اور پہلا کورس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جو بھارت کے معروف گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ پر مبنی ہوگا۔ یہ کورس TMU کی The Creative School کے تحت پیش کیا جائے گا، ٹورنٹو یونیورسٹی 2026 میں دلجیت دوسانجھ پر کورس کا آغاز کرے گی جہاں دلجیت دوسانجھ کی موسیقی، فلمی سفر، اور عالمی سطح پر ان کے ثقافتی اثرات کو تعلیمی نقطہ نظر سے پڑھایا جائے گا۔
اس کورس کا مقصد طلباء کو اس بات کی آگاہی دینا ہے کہ ایک علاقائی فنکار کس طرح عالمی سطح پر جنوبی ایشیائی ثقافت اور موسیقی کو پھیلانے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کورس میں یہ بھی سکھایا جائے گا کہ پنجابی موسیقی اور فنکاروں نے کس طرح کینیڈا جیسے ممالک میں موجود مہاجر کمیونٹیز کی شناخت اور جذبات کو تقویت دی ہے۔
TMU کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر چارلی وال اینڈریوز کے مطابق، یہ کورس فن، ثقافت اور کمیونٹی کے درمیان تعلقات کو سمجھنے کا نادر موقع فراہم کرے گا۔ دوسری طرف سونا لی سنگھ، جو اس پروجیکٹ سے وابستہ ہیں، نے اسے جنوبی ایشیائی فنکاروں کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا ہے۔
دلجیت دوسانجھ نہ صرف ایک کامیاب گلوکار اور اداکار ہیں بلکہ وہ جنوبی ایشیائی نوجوانوں کے لیے ایک متاثر کن رول ماڈل بھی ہیں۔ ان پر مبنی کورس کا تعلیمی ادارے میں شامل ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ فنکار صرف تفریح تک محدود نہیں ہوتے، بلکہ ان کا کردار سماج سازی اور ثقافتی بیداری میں بھی اہم ہوتا ہے۔
یہ کورس دنیا بھر میں دلجیت کے مداحوں کے لیے ایک مثبت پیغام ہے اور جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی عالمی تسلیم شدگی کی جانب ایک اور بڑا قدم۔