دنیا کا سب سے محفوظ ترین بینک کہاں ہے؟
سوئٹزرلینڈ کے بینک اپنی سیکیورٹی اور خفیہ نوعیت کے باعث عالمی سطح پر ممتاز ہیں، جن میں خاص طور پر سوئس نیشنل بینک، یو بی ایس اور کریڈٹ سوئس شامل ہیں۔ یہاں کے بینکوں کا سب سے منفرد پہلو یہ ہے کہ گاہک کی معلومات کو سختی سے محفوظ رکھا جاتا ہے، جس کے لیے 1934 میں ایک قانون بنایا گیا تھا۔ اس قانون کے تحت کسی بھی گاہک کی معلومات کو افشا کرنا جرم قرار دیا گیا، جس کی وجہ سے یہ بینک عالمی سطح پر پرکشش ہو گئے ہیں۔
سوئس بینکوں میں دولت اکثر تہہ خانوں میں رکھی جاتی ہے جو کہ زیر زمین ہوتے ہیں اور جدید ترین سیکیورٹی جیسے بایومیٹرک اسکینرز، نگرانی کے کیمرے اور موشن سینسرز سے آراستہ ہیں۔ یہ تہہ خانے عام لوگوں کی رسائی سے دور اور محفوظ ہوتے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کی سیاسی غیر جانبداری اور عالمی معاملات میں عدم مداخلت کے باعث یہاں دنیا بھر کے سیاستدان، کاروباری حضرات اور نامور شخصیات اپنی دولت محفوظ رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔