سوشل میڈیا پر اپنی منفرد شناخت بنانے والے عبدو روزک کو دبئی ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اُن پر ایک اسٹور سے قیمتی اشیاء چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اماراتی حکام نے اس الزام کی بنیاد پر انہیں ملک سے روانہ ہونے سے قبل ایئرپورٹ پر روک کر تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عبدو کی شناخت کی، جس کے بعد انہیں مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد نہ صرف عبدو کے مداح پریشان ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر اس خبر نے خاصی توجہ حاصل کی ہے۔
ابھی تک عبدو روزک یا ان کے نمائندوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا، تاہم قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدو بے قصور ہیں اور حقیقت جلد سامنے آ جائے گی۔
دبئی پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے اور عوام اس کیس کی ہر پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حمیرا سے آخری رابطہ کب ہوا؟ اسٹائلسٹ دانش مقصود کے اہم انکشافات