Monday, September 8, 2025
ہومPoliticsشمالی وزیرستان میں بڑی کارروائی: افغان خودکش بمبار زندہ گرفتار، دہشتگردی کی...

شمالی وزیرستان میں بڑی کارروائی: افغان خودکش بمبار زندہ گرفتار، دہشتگردی کی کوشش ناکام

خودکش جیکٹس، اسلحہ اور افغانی شناختی کارڈز برآمد

17 جولائی کو شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کے قریب سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 5 افغان خودکش بمباروں کو زندہ گرفتار کر لیا۔ یہ دہشتگرد خاردار باڑ کاٹ کر پاکستانی حدود میں داخل ہو رہے تھے اور ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس، جدید اسلحہ، بارودی مواد اور افغانی شناختی کارڈز برآمد ہوئے۔

بروقت کارروائی سے پاکستان کو بڑے سانحے سے بچا لیا گیا

سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی کے باعث ایک بڑا دہشتگرد حملہ ناکام بنایا گیا، جس سے ملک میں بڑی تباہی کا خطرہ ٹل گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین امن دشمنوں کی محفوظ پناہ گاہ بنی ہوئی ہے اور وہاں سے پاکستان کی خودمختاری کو مسلسل خطرہ لاحق ہے۔

بھارتی سرپرستی میں افغانستان سے حملوں کی منصوبہ بندی

اطلاعات کے مطابق یہ خوارج بھارتی سرپرستی میں افغانستان میں منظم ہو رہے ہیں اور پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔ پاکستان متعدد بار افغان حکومت سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشتگردوں کے تربیتی مراکز کے طور پر استعمال نہ ہونے دے۔

ماضی میں بھی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں

اس سے قبل 4 جولائی 2025 کو شمالی وزیرستان میں افغان سرحد کے قریب کارروائی میں خوارج کے اہم کمانڈر نجیب پڑاکے سمیت 30 دہشتگرد مارے گئے تھے۔ اسی طرح 27 اپریل 2025 کو حسن خیل میں آپریشن کے دوران 71 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت سے جنگ کے دوران پاکستان کو غیبی مدد کیسے ملی؟ محسن نقوی نے واقعات سنادیے

Most Popular