Tuesday, July 8, 2025
ہومPoliticsافغانستان کی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت، علاقائی استحکام...

افغانستان کی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت، علاقائی استحکام کیلئے سنگین خطرہ قرار

طالبان حکومت کا سخت ردعمل

افغانستان کی طالبان حکومت نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ افغان وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیل اور امریکا کی جانب سے کیے گئے حملے خطے میں عدم استحکام کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں، جو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

ایران کی خودمختاری کی حمایت

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ ایران کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت افغان حکومت کا اصولی مؤقف ہے، اور اس کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں بیرونی مداخلت بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ہے۔

سفارت کاری کا مطالبہ

افغان حکومت نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کو حل کرنے کے لیے سفارتی ذرائع کا استعمال کیا جائے اور طاقت کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے۔

تین حساس جوہری تنصیبات پر حملہ

واضح رہے کہ امریکا نے حالیہ حملے میں ایران کی تین حساس جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان کو بنکر بسٹر بموں اور میزائلوں سے نشانہ بنایا، جس کے بعد امریکا بھی اسرائیل کی ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ میں عملی طور پر شریک ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اور اسرائیل کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کے بعد ایرانی سپریم لیڈر کا سخت بیان جاری

Most Popular