ابتدائی اقساط سے ہی مقبولیت حاصل کرنے والے ڈرامے کی تفصیلات
پاکستانی ٹیلی ویژن کے معروف اداکار احسن خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے جیو انٹرٹینمنٹ کے مشہور ڈرامہ سیریل ’ڈائن‘ میں اداکاری کے عوض ایک کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا۔ ڈرامہ سیریل ’ڈائن‘ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پیش کیا جا رہا ہے، جسے عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی نے پروڈیوس کیا ہے۔
احسن خان اور مہوش حیات کی مقبول جوڑی
ڈرامے میں احسن خان کے ہمراہ معروف اداکارہ مہوش حیات مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، اور ان کی جوڑی کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ احسن خان نے کہا کہ وہ ماضی میں بھی مہوش کے ساتھ مختلف ڈراموں میں کام کر چکے ہیں، اور دونوں کو اسکرین پر ساتھ دیکھنا ناظرین کے لیے خوشی کا باعث ہوتا ہے۔
ڈرامہ سیریل ’ڈائن‘ کی کہانی اور نشر ہونے کا وقت
ڈرامہ سیریل ’ڈائن‘ کی کہانی فاطمہ فیضان اور عنبر اظہر نے تحریر کی ہے، جب کہ ہدایات سراج الحق کی جانب سے دی گئی ہیں۔ اس ڈرامے کی کہانی ستم برداشت کرنے کے بجائے طاقت ور اقدام اور بدلے پر مبنی ہے، جو ہر پیر اور منگل کی رات 8 بجے جیو ٹی وی سے نشر کیا جاتا ہے۔
ڈرامے کی مقبولیت اور احسن خان کا ردعمل
ڈرامے کی مقبولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے احسن خان نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے اور ڈرامے کے لیے انہیں ایک کروڑ روپے معاوضہ ملا ہے، جو ان کی فنکارانہ خدمات کا اعتراف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایمن اور منال خان کی اشتہارات سے ہوئی پہلی کمائی کتنی تھی؟