Sunday, September 7, 2025
ہومTravelائیر انڈیا کی پرواز میں ایک ساتھ مسافروں کی طبیعت بگڑنے پر...

ائیر انڈیا کی پرواز میں ایک ساتھ مسافروں کی طبیعت بگڑنے پر فضائی ماہرین پریشان

مسافروں کی ایک ساتھ بیماری نے تشویش بڑھا دی

لندن سے ممبئی جانے والی بھارتی فضائی کمپنی ائیر انڈیا کی پرواز اس وقت توجہ کا مرکز بن گئی جب 2 کریو ممبران سمیت 7 مسافروں کی ایک ساتھ طبیعت بگڑ گئی۔ دوران پرواز ان تمام افراد کو پیٹ میں درد، چکر اور متلی جیسی علامات کا سامنا رہا، جس پر فضائی ماہرین بھی تشویش میں مبتلا ہو گئے۔

پرواز بحفاظت لینڈ، متاثرین کو فوری طبی امداد

ائیر انڈیا کے عملے نے تصدیق کی کہ اگرچہ پرواز کے دوران کئی افراد بیمار پڑ گئے، تاہم فلائٹ بغیر کسی رکاوٹ کے بحفاظت ممبئی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔ لینڈنگ کے فوراً بعد متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

وجہ تاحال غیر واضح، تحقیقات جاری

ائیر انڈیا کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بیماری کی اصل وجہ کیا تھی۔ اس پراسرار بیماری نے نہ صرف ایئرلائن بلکہ ہوابازی کے ماہرین کو بھی پریشان کر دیا ہے۔

ممکنہ وجوہات: کیبن ڈپریشن یا فوڈ پوائزننگ؟

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ کیبن میں آکسیجن کی سطح میں کمی (کیبن ڈپریشن) یا فوڈ پوائزننگ اس بیماری کی ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں۔ تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز میں آکسیجن کی سطح نارمل تھی، جس سے شبہ ہوتا ہے کہ کھانے میں کسی خرابی کے باعث یہ صورتحال پیش آئی ہو۔

ائیر انڈیا پہلے بھی حادثات کا شکار رہی ہے

یہ پہلا موقع نہیں کہ ائیر انڈیا خبروں کی زد میں آئی ہو۔ کچھ عرصہ قبل احمد آباد میں ائیر انڈیا کا ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا، جس میں 241 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:فلائی ناس کا کراچی سے مدینہ کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز عمرہ اور حج کے مسافروں کے لیے بڑی سہولت

Most Popular