اداکارہ کی پوسٹ نے افواہوں کو وقتی طور پر خاموش کرا دیا
بالی وڈ کی مشہور جوڑی ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن نے گزشتہ روز اپنی شادی کی 18ویں سالگرہ منائی، جس موقع پر اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شادی کی تصویر، بغیر کیپشن مگر دل سے قریبی اظہار
ایشوریا نے اس پوسٹ میں کسی قسم کا کیپشن نہیں لکھا، تاہم سفید دل والے ایموجی کا استعمال کیا، جو محبت اور خلوص کی علامت سمجھا گیا۔ تصویر میں اداکارہ اپنے شوہر ابھیشیک بچن اور بیٹی ارادھیا کے ہمراہ دکھائی دے رہی ہیں۔
ایک سال بعد مشترکہ تصویر، مداحوں کی خوشی دیدنی
مداحوں کے لیے سب سے بڑی خوشخبری یہ تھی کہ ایشوریا نے تقریباً ایک سال بعد ابھیشیک کے ساتھ کوئی تصویر پوسٹ کی ہے۔ مداحوں نے کمنٹس میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کے رشتے کی مضبوطی کے لیے دعائیں بھی کیں۔
طلاق کی افواہوں پر خاموش ردعمل
یاد رہے کہ کچھ ماہ سے ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش میں تھیں، جن پر ابھیشیک نے کبھی کبھار اشاروں میں بات کی لیکن کھل کر کوئی وضاحت نہیں دی۔ دوسری جانب ایشوریا کی خاموشی بھی مداحوں میں تجسس پیدا کرتی رہی۔
کیا تصویر حالیہ ہے؟ مداحوں میں قیاس آرائیاں جاری
اگرچہ ایشوریا نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ تصویر حالیہ ہے یا ماضی کی، لیکن انسٹاگرام پر پوسٹ کیے جانے کے انداز اور ایموجی نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
یہ بھی پڑھیں:ایک سال میں 120 کروڑ روپے ٹیکس دینے والے امیتابھ نے اس سال کتنا کمایا؟