Tuesday, September 9, 2025
ہومArticlesامریکی فضائی حادثے سے قبل، اہلیہ کا اپنے شوہر کو آخری پیغام

امریکی فضائی حادثے سے قبل، اہلیہ کا اپنے شوہر کو آخری پیغام

امریکا میں ایک مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم میں پاکستانی خاتون کی موت کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، خاتون کے شوہر حماد رضا واشنگٹن کے ریگن ایئرپورٹ پر اپنی بیوی کا انتظار کر رہے تھے جب اچانک ایئرپورٹ پر ہلچل بڑھ گئی اور ریسکیو ٹیمیں دریائے پوٹومیک کی طرف روانہ ہوئیں۔

کچھ دیر بعد انہیں پتا چلا کہ امیریکن ایئرلائنز کا وہ طیارہ جس میں ان کی بیوی سوار تھیں، لینڈنگ کے دوران فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا تھا۔

حماد رضا نے بتایا کہ ان کی 26 سالہ اہلیہ عسری حسین ویچیتا کنساس سے واشنگٹن آ رہی تھیں اور بدھ کی رات 9 بجے حادثے کا شکار ہوئیں۔حماد رضا نے ’سی بی ایس نیوز‘ کو بتایا کہ ان کی اہلیہ نے انہیں پیغام بھیجا تھا کہ 20 منٹ میں پرواز ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’طیارہ معمول کے مطابق لینڈنگ کرنے والا تھا جب اچانک زمین سے کچھ اوپر تیز روشنی نظر آئی۔‘حماد رضا نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کام کے سلسلے میں ویچیتا آئی تھیں۔

Most Popular