Monday, December 1, 2025
ہومPoliticsاورنگزیب کی پونے تیرہ روپے میں بنی قبر کے خلاف بھارت میں...

اورنگزیب کی پونے تیرہ روپے میں بنی قبر کے خلاف بھارت میں احتجاج اور ہنگامے

اورنگزیب کی ’پونے تیرہ روپے‘ میں بنی قبر کے خلاف بھارت میں احتجاج اور ہنگامے

بھارت میں اورنگزیب کی قبر کے خلاف مظاہرے

بھارت میں 17ویں صدی کے مغل بادشاہ اورنگزیب کی قبر کے خلاف سخت گیر ہندو گروپوں کے احتجاج شدت اختیار کر گئے ہیں۔ مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں تشدد کے واقعات کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اورنگزیب کی قبر کو مسمار کیا جائے کیونکہ وہ اسے ہندو مخالف حکمران تصور کرتے ہیں۔

فلم ’چھاوا‘ کا اثر

حالیہ مظاہروں کی ایک بڑی وجہ بالی وڈ فلم چھاوا ہے، جس میں اورنگزیب کو ظالم اور ہندو مخالف حکمران کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ فلم کے ریلیز ہوتے ہی ہندو انتہا پسند گروپوں نے ان کے مقبرے کو مسمار کرنے کا مطالبہ شروع کر دیا، جسے حکومتی جماعت بی جے پی اور شیو سینا کے کچھ رہنماؤں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

حکومت کا موقف اور اپوزیشن کی تنقید

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیوندرفڈنویس نے کہا کہ حکومت قانون کے تحت مقبرے کے تحفظ کی ذمہ دار ہے، لیکن اورنگزیب کی حمایت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ دوسری طرف، اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو چکی ہے اور بی جے پی اس مسئلے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

اورنگزیب کی سادہ قبر اور تاریخی حقیقت

اورنگزیب کی وصیت کے مطابق ان کی تدفین مہاراشٹر کے خلد آباد میں ایک سادہ قبر میں ہوئی، جس کے اخراجات انہوں نے 14 روپے 12 آنے میں اپنی ٹوپیاں سی کر پورے کیے۔ ان کی قبر پر کوئی شاندار مقبرہ نہیں بنایا گیا، لیکن اب یہ قبر بھارت میں سیاسی تنازع کا مرکز بن چکی ہے۔

اورنگزیب: ایک متنازعہ شخصیت

تاریخ میں اورنگزیب کو مختلف زاویوں سے دیکھا گیا ہے۔ یورپی مورخین نے انہیں سخت گیر حکمران کہا، جبکہ کچھ مسلم مورخین انہیں انصاف پسند بادشاہ قرار دیتے ہیں۔ کچھ مؤرخین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہندو مندروں کو تباہ کیا، لیکن وہی مندروں کے تحفظ کے لیے گرانٹس بھی دیتے رہے۔

اورنگزیب کی آخری تحریر

مرنے سے پہلے اورنگزیب نے اپنے بیٹوں کو خطوط لکھے، جن میں انہوں نے اپنی خامیوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا: ”میں ایک اجنبی کی طرح آیا اور ایک اجنبی کی طرح جا رہا ہوں۔”

یہ بھی پڑھیں:شام میں اسد خاندان کی حکمرانی کا خاتمہ اور حافظ الاسد کے مقبرے پر حملہ

Most Popular