کورونا ویکسین کا دل کے امراض سے کوئی تعلق نہیں
کراچی میں معروف ماہر امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر ندیم رضوی نے واضح کیا ہے کہ کورونا ویکسین اور دل کے امراض یا ہارٹ اٹیک سے اموات کے درمیان کوئی سائنسی تعلق نہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایسی افواہوں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا۔
نوجوانوں کی اموات کی دیگر وجوہات
ڈاکٹر ندیم رضوی کے مطابق نوجوانوں میں اچانک موت کی صرف ایک وجہ شریانیں بند ہونا نہیں، بلکہ 25 فیصد کیسز میں وجوہات موروثی بھی ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں میں بھی اچانک اموات اکثر دیگر طبی مسائل کی بنا پر ہوتی ہیں۔
دل کے دورے کے بعد فوری امداد کی اہمیت
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگر دل کا دورہ اسپتال سے باہر پڑے تو صرف 7 فیصد لوگ بچ پاتے ہیں، لیکن اگر 3 سے 5 منٹ کے اندر جھٹکے دینے والی اے ای ڈی مشین کا استعمال کیا جائے تو بچنے کا امکان 50 سے 70 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں
پروفیسر ندیم رضوی کا کہنا تھا کہ اب تک جوان لوگوں میں دل کی بیماریوں میں غیر معمولی اضافے یا اموات کا کورونا ویکسین سے تعلق ثابت کرنے کے لیے کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:معدے اور دماغ کے درمیان حیران کن تعلق: موٹاپا ذہنی دباؤ کی وجہ بن سکتا ہے

