چیمپئنز ٹرافی: سب سے زیادہ سفر کس ٹیم نے کیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
نیوزی لینڈ کا سب سے زیادہ سفر
چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ سفر نیوزی لینڈ نے کیا۔ نیوزی لینڈ نے مجموعی طور پر 7048 کلومیٹر کا سفر کیا۔ ٹیم نے کراچی، راولپنڈی، دبئی، لاہور اور پھر دوبارہ دبئی کا سفر کیا۔
بھارت کا مستقل قیام
بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے اور کسی دوسرے شہر کا سفر نہیں کیا۔ ان کا پورا قیام دبئی میں ہی رہا۔
انگلینڈ کا کم ترین سفر
انگلینڈ نے اپنے تمام میچز پاکستان میں ہی کھیلے، جس کے باعث ان کا سفر 1020 کلومیٹر تک محدود رہا۔
پاکستان ٹیم کا سفر
میزبان پاکستان ٹیم نے دبئی، کراچی اور راولپنڈی میں میچز کے لیے مجموعی طور پر 3133 کلومیٹر کا سفر کیا۔
افغانستان کا سفر
افغانستان نے اپنا پہلا میچ کراچی میں اور باقی دو میچز لاہور میں کھیلے۔ ٹیم نے 1200 کلومیٹر کا سفر کیا۔
بنگلہ دیش کا سفر
بنگلہ دیش نے دبئی سے سفر شروع کیا اور راولپنڈی میں دو میچز کھیلے۔ ٹیم نے کل 1053 کلومیٹر کا سفر طے کیا۔
آسٹریلیا کا شیڈول
آسٹریلیا نے لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں میچز کھیلے، جس کے لیے انہوں نے 2509 کلومیٹر کا سفر کیا۔
جنوبی افریقا کا طویل سفر
جنوبی افریقا نے چار میچز کے لیے مجموعی طور پر پانچ فلائٹس لیں اور 3286 کلومیٹر کا سفر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:آئی آئی ٹی بابا کا دعویٰ: بھارت چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو نہیں ہرا سکتا