چیمپئنز ٹرافی 2025 پر پاک بھارت کرکٹ بورڈز میں معاہدہ
پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز کے درمیان انڈراسٹینڈنگ ہو چکی ہے، اور اس معاملے پر اب کسی قسم کی پیچیدگی باقی نہیں رہی۔
چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملات حتمی مرحلے میں پہنچ گئے ہیں اور آئی سی سی کی جانب سے جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ ممکنہ طور پر اعلان اتوار یا پیر کو کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارت نے پاکستان کا فیوژن فارمولا تسلیم کر لیا
ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق
بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی، جس کے تحت میچز پاکستان اور دبئی میں منعقد کیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی تمام شرائط تسلیم کر لی گئی ہیں، اور آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی ہے۔
پاک بھارت میچز اور T20 ورلڈکپ
بھارتی میڈیا کے مطابق 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم بھارت کا دورہ نہیں کرے گی۔ پاک بھارت لیگ میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا، جبکہ پاکستان کو اس فیصلے پر کوئی زرِتلافی نہیں ملے گا۔
مستقبل کے ایونٹس کی میزبانی
پاکستان 2027 کے بعد آئی سی سی ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ 2026 کے T20 ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچز کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، لیکن چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے پاک بھارت کرکٹ بورڈز کے درمیان اصولی معاہدہ ہو چکا ہے۔