چینی کمپنی کی غیر شادی شدہ ملازمین کو فارغ کرنے کی دھمکی
کمپنی کی متنازعہ پالیسی
چین میں ایک کمپنی کی جانب سے اپنے ملازمین کو جاری کردہ دھمکی آمیز نوٹس وائرل ہو گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ مخصوص مدت تک غیر شادی شدہ رہے تو انہیں نوکری سے برخاست کر دیا جائے گا۔
1200 ملازمین کو ہدایت
مقامی میڈیا کے مطابق، شیڈونگ شونٹیان کیمیکل گروپ کمپنی نے اپنے 1200 ملازمین کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ وہ نہ صرف محنت سے کام کریں بلکہ ایک خاندان بھی قائم کریں۔
سنگل اور طلاق یافتہ افراد کے لیے شرط
نوٹس میں 28 سے 58 سال کے سنگل ملازمین، بشمول طلاق یافتہ افراد، کو ستمبر کے آخر تک شادی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کمپنی نے واضح کیا کہ یہ اقدام ملازمین کے مستحکم مستقبل کے لیے کیا جا رہا ہے۔
جون تک غیر شادی شدہ افراد کا تجزیہ
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ جو ملازمین جون کے آخر تک شادی نہیں کریں گے، ان کا کمپنی کی جانب سے “تجزیہ” کیا جائے گا۔ اگر وہ ستمبر کے آخر تک بھی غیر شادی شدہ رہے تو انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:یو اے ای میں غیر ہنر مند پاکستانی مزدوروں کے مواقع کم، ہنر مند افراد کے لیے نیا موقع