Monday, September 8, 2025
ہومPoliticsنانگا پربت سر کرنےکی مہم کے دوران چیک ری پبلک کی کوہ...

نانگا پربت سر کرنےکی مہم کے دوران چیک ری پبلک کی کوہ پیما ہلاک

چیک ری پبلک کی تجربہ کار کوہ پیما کا افسوسناک حادثہ

چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی 46 سالہ تجربہ کار کوہ پیما کلارا کولوچووا نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران ہلاک ہو گئیں۔ حکام کے مطابق وہ کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان بلندی سے گرنے کے باعث حادثے کا شکار ہوئیں۔

ریسکیو آپریشن جاری، لوکیشن ٹریس کی جا رہی ہے

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر کے مطابق کلارا کے ساتھیوں نے بیس کیمپ پر ان کی ہلاکت کی اطلاع دی، اور ریسکیو ٹیمیں اب ان کی لاش کی تلاش میں بونر نالہ کی طرف روانہ ہو چکی ہیں۔ پولیس کے مطابق ان کی ٹیم میں کل 7 افراد شامل تھے۔

کلارا کا شاندار ماضی

الپائن کلب آف پاکستان کے نائب صدر کرار حیدری نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کلارا کولوچووا ماضی میں کے ٹو اور ایورسٹ جیسے بلند پہاڑ بھی سر کر چکی تھیں، اور ان کا شمار عالمی شہرت یافتہ کوہ پیماؤں میں ہوتا تھا۔

تین یورپی کوہ پیماؤں کی کامیاب مہم

اسی دوران تین یورپی کوہ پیما نانگا پربت سر کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ جرمنی کے ڈیوڈ گوٹلر نے پیراگلائڈنگ جبکہ دو فرانسیسی کوہ پیماؤں نے اسکی انگ کے ذریعے پہاڑ سے واپسی کی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ نانگا پربت سے اس طرز پر نیچے اُترنے کی کامیاب کوشش کی گئی

Most Popular