Saturday, January 11, 2025
HomeEntertainmentدنانیر مبین کی گریجویشن، احد رضا میر اور آصف رضا میر کا...

دنانیر مبین کی گریجویشن، احد رضا میر اور آصف رضا میر کا مزاحیہ سرپرائز

دنانیر مبین کی گریجویشن، سوشل میڈیا پر “پاوری گرل” کے نام سے مشہور اداکارہ دنانیر مبین اور احد رضا میر کے نئے ڈرامے “م سے محبت” کے سیٹ سے ایک دلچسپ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

دنانیر، جو اپنے وائرل ڈائیلاگ “یہ ہماری پاوری ہورہی ہے” سے شہرت حاصل کرچکی ہیں، نے حال ہی میں اپنی گریجویشن مکمل کی ہے۔ اس خوشی میں ان کے ساتھی اداکاروں نے ان کے لیے ایک مزاحیہ سرپرائز پارٹی کا اہتمام کیا، جس پر دنانیر ہنستے ہوئے بے حد خوش نظر آئیں۔

تقریب کے دوران، احد رضا میر اور ان کے والد آصف رضا میر نے دنانیر کو خاص تحفے دیے۔ احد رضا میر نے انہیں مبارک باد دینے کے لیے نوٹوں کا ہار پہنایا، جبکہ آصف رضا میر نے مٹھائی پیش کی اور ان کی کامیابی کو سراہا۔

ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی صارفین میں حیرت اور تجسس پیدا ہوا۔ کچھ لوگوں نے یہ قیاس کیا کہ شاید احد اور دنانیر کا رشتہ طے پا گیا ہے، لیکن جلد ہی حقیقت واضح ہوگئی کہ یہ سب دنانیر کی گریجویشن کی خوشی میں کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈرامہ “م سے محبت” میں احد رضا میر اور دنانیر کی جوڑی کو ناظرین کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے، اور ان کی کیمسٹری کو خاص طور پر سراہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عماد عرفانی اور علامہ اقبال کا خاندانی تعلق

RELATED ARTICLES

Most Popular