Monday, September 8, 2025
ہومPoliticsڈیرن سیمی کو امپائر پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا، بھاری جرمانہ...

ڈیرن سیمی کو امپائر پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا، بھاری جرمانہ عائد

امپائر پر تنقید پر آئی سی سی کا ایکشن

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو امپائر کے فیصلوں پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انہیں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے جرمانہ عائد کر دیا۔

میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ اور ڈی میرٹ پوائنٹ

آئی سی سی نے اعلان کیا کہ ڈیرن سیمی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، ساتھ ہی انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ یہ اقدام آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون خلاف ورزی پر اٹھایا گیا۔

کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 7.2 کی خلاف ورزی

آئی سی سی کے مطابق سیمی نے پلیئرز اینڈ اسپورٹس اسٹاف کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 7.2 کی خلاف ورزی کی، جس کے تحت انہوں نے پریس کانفرنس میں امپائر کے فیصلوں پر براہِ راست تنقید کی۔ بعد ازاں سیمی نے اپنی غلطی تسلیم کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:رونالڈو کا سعودی کلب النصر سے 2 سالہ نیا معاہدہ، یومیہ تنخواہ 16 کروڑ 84 لاکھ روپے ہوگی

Most Popular