تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج 74 برس کے ہو گئے۔ دنیا بھر میں ان کے عقیدت مند، شاگرد اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان ان کی سالگرہ منا رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کو علمی، دینی، فکری اور اصلاحی خدمات کے باعث عالمی سطح پر ایک ممتاز مقام حاصل ہے۔ ان کی علمی کاوشیں، قرآن و سنت کی روشنی میں امن، محبت اور رواداری کا پیغام دیتی ہیں۔ مختلف ممالک میں ان کی سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔