مصری دلہن، جو عروسی جوڑا خریدنے گئیں، لیکن کفن میں واپس آئیں
مصر کے شہر القوصیہ میں المناک ٹریفک حادثہ میں 13 افراد ہلاک ہو گئے جن میں شادی کی تیاریوں میں مصروف دلہن شامل تھی جو اپنے لیے عروسی جوڈا خریدنے جا رہی تھی۔
القوصیہ شہر کے ایک علاقے میں ‘پیٹرا اشراف’ کی شادی کی تیاریاں جاری تھیں اہل محلہ دلہن کے گھر کو سجانے میں مصروف تھے کہ حادثے کی اطلاع نے انہیں سوگوار کر دیا۔
26 سالہ پیٹرا اشراف اپنی آنکھوں میں مستقبل کے خواب سجائے عروسی جوڈا خریدنے گئی تھی، لیکن افسوس کے ساتھ وہ کفن میں لپٹی گھر پہنچی۔
منی بس اسیوط شہر کے مضافات میں پہنچی تھی کہ اچانک سامنے سے ایک ٹرک جو سیمنٹ سے لدا ہوا تھا، ڑرائیور کے قابو سے باہر ہوکر منی بس سے ٹکرا گیا۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ منی بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی حادثے میں سوار 13 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں پیٹرا اشراف بھی شامل تھی، جو اپنے لیے عروسی جوڈا خریدنے نہیں جا سکی، لیکن کفن میں لپٹی گھر پہنچی۔