Saturday, April 19, 2025
ہومReligionیو اے ای میں عید الاضحٰی کیلئے پیشگوئی، پاکستان میں کب ہوگی؟

یو اے ای میں عید الاضحٰی کیلئے پیشگوئی، پاکستان میں کب ہوگی؟

یو اے ای میں عید الاضحٰی کیلئے پیشگوئی، پاکستان میں کب ہوگی؟

عید الاضحیٰ کی پیشگوئی

عید الفطر کے صرف چند روز بعد متحدہ عرب امارات کے فلکیاتی ماہرین نے عید الاضحیٰ 2025 کے متعلق پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق 6 جون بروز جمعہ عید الاضحیٰ ہونے کا امکان ہے۔

ذی الحج کا آغاز کب ہوگا؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ 27 مئی کی شام کو ذی الحج کا چاند نظر آ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں 28 مئی کو ذی الحج کا پہلا دن قرار پائے گا۔ چاند صبح 7:02 پر طلوع ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 38 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گا، جو رویت کے امکانات کو تقویت دیتا ہے۔

امارات میں سرکاری تعطیلات کا اعلان

اماراتی سرکاری کیلنڈر کے مطابق ذی الحج 9 سے 12 تک (1445 ہجری) تعطیلات ہوں گی، جو 4 دن کی سرکاری چھٹیوں کے برابر ہوں گی، جن میں یوم عرفہ اور تین دن کی عید شامل ہیں۔

پاکستان میں عید کی ممکنہ تاریخ

پاکستان میں فلکیاتی ماہرین کے مطابق ابتدائی حسابات کی بنیاد پر 7 جون 2025 بروز ہفتہ عید الاضحیٰ کا امکان ہے۔ تاہم حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سمیت تمام عرب ممالک میں ایک ہی دن عید ہونے کا امکان

Most Popular