فیس بک دوستی سے شادی تک
امریکی ریاست شکاگو سے تعلق رکھنے والی خاتون مِنڈی فیس بک پر دوستی کے بعد پاکستان کے ضلع اپر دیر آئیں اور مقامی نوجوان ساجد زیب سے باقاعدہ نکاح کرلیا۔ ساجد کے مطابق دونوں کے درمیان پہلا رابطہ دو سال قبل فیس بک پر ہوا تھا، اور بات چیت کے دوران مِنڈی نے شادی کی پیشکش کی، جس پر ساجد نے رضامندی ظاہر کی۔
اسلام قبول اور اسلامی نام زلیخا
نکاح سے قبل مِنڈی نے اسلام قبول کرلیا اور اپنا اسلامی نام “زلیخا” رکھ لیا۔ ساجد زیب نے کہا کہ اُن کے گھر میں امریکی خاتون کے آنے پر خوشی کا ماحول ہے، اور یہ نکاح تمام مذہبی اور ثقافتی تقاضے پورے کرتے ہوئے انجام پایا۔
پیشہ اور جذبات
مِنڈی ایک پیشہ ور ائیرہوسٹس ہیں، اور اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد سے شادی پر خوشی کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ وہ اس رشتے کو دل سے قبول کرتی ہیں اور پاکستان آکر اپنے نئے خاندان کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے پرجوش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جیف بیزوس کی شادی کی تقریبات کا آغاز، اس پُرتعیش شادی پر کتنا خرچہ ہوگا؟