Saturday, May 31, 2025
ہومPoliticsشارجہ: آب زم زم کے نام پر عام پانی فروخت کرنیوالی فیکٹری...

شارجہ: آب زم زم کے نام پر عام پانی فروخت کرنیوالی فیکٹری پکڑی گئی

فیکٹری پر چھاپہ، جعلساز گرفتار

شارجہ میں بلدیاتی حکام نے ایک گھر میں قائم غیرقانونی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو آب زم زم کے نام پر عام پانی فروخت کر رہا تھا۔ یہ کارروائی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد کی گئی۔

زم زم کے لیبل کے ساتھ جعلی بوتلیں برآمد

چھاپے کے دوران فیکٹری سے زم زم کے لیبل لگی ہوئی بوتلیں، خالی کارٹن اور دیگر پیکنگ کا سامان برآمد کیا گیا، جسے مارکیٹ میں مقدس پانی کے طور پر فروخت کیا جا رہا تھا۔

معاملہ پولیس کے سپرد، مزید تحقیقات جاری

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کیس مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جو جعلسازی، مذہبی جذبات سے کھیلنے اور صارفین کو دھوکہ دینے کے الزامات کے تحت تفتیش کر رہی ہے۔ بلدیہ شارجہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ایسی کسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں۔

یہ بھی پڑھیں:یتیم لڑکی کی محنت اور غیرت مندی کی مثال قیامت کے دن ماں باپ سے عزت سے ملنا چاہتی ہوں

Most Popular