Monday, June 16, 2025
ہومPoliticsکشتی حادثات میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف کاروائی

کشتی حادثات میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف کاروائی

کشتی حادثات میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف کاروائی

ڈی جی ایف آئی اے(FIA) کی اردلی روم میں کشتی حادثات میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائیوں پر سماعت کی گئی۔

کشتی حادثات میں ملوث 4 انسپکٹرز، 10 سب انسپکٹرز، 2 اے ایس آئی، 5 ہیڈ کانسٹیبل اور 14 کانسٹیبلز کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے ملوث 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔

کشتی حادثات میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی جی ایف آئی اے(FIA) احمد اسحاق جہانگیر نے کہا۔

محکمانہ احتساب کا مقصد ادارے کو کرپشن اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے پاک کرنا ہے، ڈی جی ایف آئی اے نے مزید کہا۔

غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے واضح کیا۔

معصوم شہریوں کے استحصال میں ملوث اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں، ڈی جی ایف آئی اے نے تاکید کی۔

ادارے میں احتسابی عمل سے ہی انسانی سمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہوگا، ڈی جی ایف آئی اے نے یقین دہانی کرائی۔

غفلت برتنے والے افسران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، ڈی جی ایف آئی اے

Most Popular