Sunday, September 7, 2025
ہومTechnologyامریکی انٹرنیٹ کمپنی یاہو کی گوگل کا کروم براؤزر خریدنے میں دلچسپی

امریکی انٹرنیٹ کمپنی یاہو کی گوگل کا کروم براؤزر خریدنے میں دلچسپی

گوگل کی سرچ مارکیٹ میں اجارہ داری ختم کرنے کی کوشش

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ انصاف آن لائن سرچ مارکیٹ میں گوگل کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے گوگل کو اس کا مقبول کروم براؤزر فروخت کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔ چند ماہ قبل امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے وفاقی عدالت کو یہ تجویز پیش کی گئی تھی کہ گوگل کو اپنا کروم براؤزر فروخت کر دینا چاہیے تاکہ سرچ مارکیٹ میں مسابقت کو فروغ دیا جا سکے۔

یاہو کی کروم براؤزر خریدنے میں دلچسپی

ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق امریکی انٹرنیٹ کمپنی یاہو کے مالک کی جانب سے گوگل کا کروم براؤزر خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔ سینئر ایگزیکٹو کے مطابق اگر وفاقی عدالت گوگل کو براؤزر فروخت کرنے پر مجبور کرتی ہے تو یاہو کے مالکان اس خریداری کے لیے باقاعدہ بولی لگائیں گے۔

براؤزر کی ممکنہ قیمت 10 ارب ڈالر سے زائد

رپورٹ کے مطابق یاہو سرچ کے جنرل منیجر برائن پرووسٹ نے دو روز قبل واشنگٹن میں جاری گوگل ٹرائل کے دوران مؤقف اختیار کیا کہ ان کی کمپنی کے اندازے کے مطابق کروم براؤزر کی ممکنہ فروخت کی قیمت 10 ارب ڈالرز سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ یہ پیش رفت ٹیکنالوجی انڈسٹری میں ایک بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میٹا نے نیا اے آئی ماڈل لاما 4 صارفین کیلئے متعارف کرا دیا

Most Popular