Sunday, September 7, 2025
ہومTechnologyسستے فون سے اچھی تصویریں کیسے لی جائیں؟ ٹپس جانیں

سستے فون سے اچھی تصویریں کیسے لی جائیں؟ ٹپس جانیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ خوبصورت تصاویر لینے کے لیے مہنگا فون ضروری نہیں ہوتا؟ ایک عام اور سستے فون کا کیمرہ بھی آپ کی توقعات سے بڑھ کر کام کر سکتا ہے۔ کچھ مفید ٹپس پر عمل کر کے آپ اپنے یادگار لمحات کو بہترین تصاویر میں محفوظ کر سکتے ہیں۔

گرڈ لائن آن کریں

گرڈ لائنز کا استعمال تھرڈ رولز کے اصول کے تحت آپ کی فوٹوگرافی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ اپنے فون کی کیمرہ سیٹنگز میں جا کر گرڈ لائن کا آپشن آن کریں تاکہ آپ تصویر میں سبجیکٹ پر درست انداز میں توجہ مرکوز کر سکیں۔

قدرتی روشنی کا استعمال کریں

تصویر کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے روشنی کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ فلیش استعمال کرنے کے بجائے قدرتی روشنی کا فائدہ اٹھائیں۔ خاص طور پر طلوع آفتاب کے بعد اور غروب آفتاب سے پہلے ‘گولڈن آور’ میں بہترین تصاویر لی جا سکتی ہیں۔ بیک لائٹنگ کے ساتھ تجربہ کریں یا سفید کاغذ جیسے سادہ ریفلیکٹر کا استعمال کریں تاکہ روشنی بہتر انداز میں پڑے۔

ٹائمر کا استعمال کریں

ٹائمر کا استعمال کر کے آپ بغیر جلد بازی کے گروپ فوٹو یا سیلف پورٹریٹ بنا سکتے ہیں۔ ٹائمر کو برسٹ موڈ کے ساتھ ملا کر بیک وقت متعدد اچھے شاٹس بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں، جس سے تصویر کا معیار مزید بہتر ہوتا ہے۔

کیمرہ موڈز کا بہتر استعمال کریں

اکثر اسمارٹ فونز میں مختلف کیمرہ موڈز موجود ہوتے ہیں جنہیں استعمال کر کے آپ تصاویر کو مزید جاندار بنا سکتے ہیں۔
پورٹریٹ موڈ کا استعمال کر کے آپ سبجیکٹ کے پس منظر کو دھندلا سکتے ہیں۔
نائٹ موڈ کم روشنی میں فلیش کے بغیر بھی بہترین فوٹو گرافی کے لیے مددگار ہوتا ہے۔
پینوراما موڈ سے وسیع مناظر کی مکمل تصاویر لی جا سکتی ہیں۔
میکرو موڈ کلوز اپ شاٹس کے لیے بہترین انتخاب ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وہ 6 ایپس جو آپ کے اسمارٹ فون کی بیٹری کو بہت تیزی سے ختم کرتی ہیں

Most Popular