Monday, December 1, 2025
ہومPoliticsپاکستان کی جوابی کارروائی کا خوف، بھارت کے 25 ائیرپورٹ بند، سیکڑوں...

پاکستان کی جوابی کارروائی کا خوف، بھارت کے 25 ائیرپورٹ بند، سیکڑوں پروازیں منسوخ

بھارتی الرٹ اور ایئرپورٹ بندش

پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے ملک بھر میں سکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے 25 بڑے اور حساس ائیرپورٹس 9 مئی تک بند کر دیے ہیں۔ ان بند کیے گئے ہوائی اڈوں میں سری نگر، جموں، لیہہ، امرتسر، پٹھان کوٹ، چندی گڑھ، جودھ پور، جیسلمیر، شملہ، دھرمشالہ اور جام نگر جیسے اہم مقامات شامل ہیں۔

پاکستان پر بھارتی حملہ اور نقصان

گزشتہ رات بھارتی فوج نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد، باغ اور پاکستان کے مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید جبکہ 46 زخمی ہوئے۔ دو مساجد بھی بھارتی حملے میں شہید ہوئیں۔

پاک فوج کا منہ توڑ جواب

پاک فوج نے بھارتی حملے کے جواب میں 3 رافیل طیارے، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون مار گرایا، جبکہ بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کا مکمل اختیار دے دیا ہے۔

بھارت میں ہوائی سفر کا بحران

پاکستانی ردعمل کے خدشے کے باعث بھارتی ایئرلائنز نے 200 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی ہیں اور کئی کمپنیوں نے اپنے فلائٹ آپریشنز عارضی طور پر بند کر دیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس اقدام سے بھارتی ایئرلائن انڈسٹری کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

Most Popular