Sunday, September 7, 2025
ہومSportsپاکستان سے کشیدگی: بھارت کا ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ

پاکستان سے کشیدگی: بھارت کا ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ

بھارت کی ہٹ دھرمی سے ایشیا کپ کے مستقبل پر سوالیہ نشان

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے رواں سال شیڈول ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد ایشیا کپ 2025 کے انعقاد پر سنگین خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

بی سی سی آئی کا دو ٹورنامنٹس سے بائیکاٹ

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارت کی جانب سے مردوں کے ایشیا کپ اور خواتین کے ایمرجنگ ایشیا کپ دونوں ایونٹس میں شرکت سے انکار سامنے آیا ہے۔ مردوں کا ایشیا کپ ستمبر میں متوقع ہے، جبکہ خواتین کا ایمرجنگ ایشیا کپ جون میں سری لنکا میں شیڈول کیا گیا تھا۔ بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی بورڈ نے ان ایونٹس سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

سیاسی بنیاد پر کھیل میں رکاوٹ

بی سی سی آئی کی طرف سے دیے گئے موقف کے مطابق، ایشین کرکٹ کونسل کے موجودہ صدر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہیں، اور بھارت ایک ایسے ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکتا جس کی قیادت پاکستان کے وفاقی وزیر کے پاس ہو۔ اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے باضابطہ دستبرداری کے بارے میں ایشین کرکٹ کونسل کو زبانی طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے، جبکہ باقی ایونٹس کو بھی فی الحال معطل رکھا گیا ہے۔

حکومتی مشاورت اور دوہرا معیار

بی سی سی آئی نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر بھارتی حکومت سے مسلسل مشاورت میں ہے۔ دوسری جانب، آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ کی جانب سے بھارتی فوجیوں کے حق میں سیاسی پیغامات اور بیانات سامنے آئے ہیں جس پر کرکٹ حلقوں میں انہیں دوغلا کہا جا رہا ہے۔ کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنے کی بات کرنے والا بھارت خود کھیل کو سیاسی ایجنڈے کے تحت استعمال کر رہا ہے۔

ایشیا کپ کا مستقبل غیر یقینی کا شکار

بھارتی انکار کے بعد ایشیا کپ کے انعقاد پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ اگر بی سی سی آئی اپنے فیصلے پر قائم رہا تو ایشین کرکٹ کونسل کو نہ صرف ٹورنامنٹ کے فارمیٹ میں رد و بدل کرنا پڑے گا بلکہ اسپانسرز اور براڈکاسٹرز کے ساتھ کیے گئے معاہدے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی: آسٹریلوی کرکٹرز گھر کا راستہ دیکھنے لگے، فلائٹس کی تلاش شروع کردی

Most Popular