Saturday, April 19, 2025
ہومSportsبھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی پر پہلی بار پاکستان کا نام...

بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی پر پہلی بار پاکستان کا نام شامل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی پر پہلی بار پاکستان کا نام شامل کر دیا گیا، جس پر بھارتی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی نئی جرسی کی رونمائی کی، جس میں میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام نمایاں ہونے پر تنازع کھڑا ہو گیا۔ اس پیشرفت سے پاکستان کے نام پر اعتراض کرنے والوں کے ارادوں پر پانی پھر گیا، جبکہ بھارتی کھلاڑیوں کو اپنے سینے پر پاکستان کا نام سجانے پر مجبور ہونا پڑا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں بھارتی کپتان روہت شرما، رویندرا جدیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ کو نئی جرسی پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم، سب کی توجہ جرسی پر چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے آفیشل لوگو کے ساتھ پاکستان کے نام پر مرکوز ہو گئی۔ یہ پہلا موقع ہے جب بھارتی ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام نمایاں ہوا ہے۔

اس سے قبل بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے منظور شدہ لوگو کو اپنی کِٹ پر شامل کرنے پر اعتراض کیا تھا، اور بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ بی سی سی آئی ٹیم کی جرسی پر میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام درج کرنے سے گریز کرنا چاہتا تھا۔ تاہم، آئی سی سی کے اصولوں کے تحت ٹورنامنٹ کے آفیشل لوگو کو بغیر کسی تبدیلی کے جرسی پر شامل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025: کراچی اسٹیڈیم میں انڈین جھنڈے کی غیر موجودگی پر تنازع

Most Popular