مودی سرکار کی انتقامی کارروائی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی حکومت نے بھارتی لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو پاکستان کے خلاف فوری مہم جوئی سے انکار پر ناردرن کمانڈ کے کمانڈر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ جنرل کمار کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا تھا، تاہم انہوں نے تحمل اور غیر جارحانہ پالیسی اپنائی جس پر انہیں برطرف کر دیا گیا۔
بھارتی فوج میں اندرونی اختلافات اور ہلاکتیں
مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں بھارتی فوج کی دو یونٹوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہو گئے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق یہ واقعہ بھارتی افواج کے اندر پائی جانے والی شدید کشیدگی اور بوکھلاہٹ کی علامت ہے، جبکہ سکھ کمیونٹی میں ان ہلاکتوں پر غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
پہلگام واقعہ کا پس منظر
یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ بھارت نے بغیر تحقیقات کے پاکستان پر الزامات عائد کیے اور سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا۔ پاکستان نے اس واقعے کی نہ صرف مذمت کی بلکہ غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑےگئے 5 لاکھ ہتھیار دہشتگردوں کو بیچ دیے: برطانوی میڈیا