Saturday, June 14, 2025
ہومPoliticsپاک فضائیہ کے ہاتھوں طیارے گرنے کا اعتراف، بھارتی صحافی مودی سرکار...

پاک فضائیہ کے ہاتھوں طیارے گرنے کا اعتراف، بھارتی صحافی مودی سرکار اور فوج پر برس پڑے

پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کا بھارتی فوج کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے پہلی بار اعتراف کیے جانے پر بھارت میں صحافیوں اور عوامی نمائندوں نے مودی حکومت اور فوج پر شدید تنقید کی ہے۔

صحافیوں کا ردعمل

معروف بھارتی صحافی پنکج پچوری نے طنزیہ انداز میں کہا کہ سنگاپور کے ایک بزنس نیوز چینل نے بھارتی طیارے گرائے جانے کی بڑی خبر دے کر بھارتی میڈیا کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا پر سینکڑوں گھنٹے کی خبریں اور شوز چلنے کے باوجود کسی نے بھی ان واقعات کی تصدیق کرنے کی کوشش نہ کی، جو اس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پارلیمنٹ اور عوام سے سچ کیوں چھپایا گیا؟

راجیہ سبھا کی رکن اور مصنف ساگاریکا گھوش نے سوال اٹھایا کہ اگر بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کو حقیقت معلوم تھی تو انہوں نے یہ سچ پہلے بھارتی عوام، میڈیا اور پارلیمنٹ کو کیوں نہیں بتایا؟ ان کا کہنا تھا کہ اس سچائی کو چھپانا جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا اعتراف

یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب امریکی جریدے ’بلوم برگ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے پہلی بار تسلیم کیا کہ پاکستان کے ساتھ جھڑپوں کے دوران بھارت نے لڑاکا طیارے کھوئے۔ جب ان سے پاک فضائیہ کے ہاتھوں 6 طیارے گرائے جانے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے تعداد بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ طیارے کیوں گرے۔

بھارتی میڈیا اور حکومت کی شفافیت پر سوالیہ نشان

اس اعتراف نے بھارتی میڈیا کی ساکھ، حکومتی شفافیت اور عسکری اداروں کی معلومات عوام سے چھپانے کے رویے کو ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں لا دیا ہے، جبکہ پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر تقویت ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رافیل طیارہ گرنے سے بھارت کا آپریشن سندور ایک تباہی میں بدل گیا: جرمن اخبار

Most Popular