دراندازی کی بڑی کوشش ناکام
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ یکم اور 2 جولائی کی درمیانی رات بھارتی سرپرستی میں سرگرم 30 خوارج کو مؤثر کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔
دہشت گردوں کا اسلحہ اور گولہ بارود بھی ضبط
کارروائی کے دوران مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جو دہشتگردی کے بڑے منصوبے کی نشاندہی کرتا ہے۔
افغان حکومت سے مطالبہ
آئی ایس پی آر نے افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز سرحدوں کے تحفظ اور بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگرد کارروائیوں کے خاتمے کے لیے مکمل پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران سے جنگ کب تک جاری رہ سکتی ہے؟ اسرائیلی دفاعی اداروں کی پیشگوئی