Saturday, May 17, 2025
ہومTechnologyانسٹاگرام ڈائریکٹ میسجز میں نئے زبردست فیچرز جانئے تفصیلات

انسٹاگرام ڈائریکٹ میسجز میں نئے زبردست فیچرز جانئے تفصیلات

صارفین کیلئے انسٹا کے ڈائریکٹ میجسز میں متعدد نئے فیچرز متعارف

ترجمہ کرنے کا نیا فیچر

انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا ٹرانسلیٹ ٹول متعارف کرایا ہے۔ اس ٹول کی مدد سے صارفین اب 99 زبانوں میں پیغامات کا ترجمہ کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر دنیا بھر میں دستیاب ہوگا اور مختلف زبانیں سمجھنے میں مدد دے گا۔

میوزک شیئرنگ کا نیا آپشن

آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی چیٹس میں میوزک شیئر کر سکتے ہیں۔ اس آپشن کو استعمال کرنے کے لیے چیٹ کمپوزر اسکرین میں اسٹیکر بٹن پر کلک کریں اور میوزک کا انتخاب کریں۔ صارفین 30 سیکنڈ کے میوزک کلپس کو گروپ چیٹس یا براڈکاسٹ چینل پر شیئر کر سکیں گے۔

انسٹاگرام نے ڈائریکٹ میسجز کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے، جن میں ترجمہ، میوزک شیئرنگ، پن میسجز، میسج شیڈولنگ اور گروپ چیٹ کیو آر کوڈ شامل ہیں

پن میسجز کا فیچر

یہ نیا فیچر صارفین کو ڈائریکٹ میسجز میں مخصوص میسجز کو پن کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ پن کیے گئے میسجز چیٹ ونڈو میں سب سے اوپر نظر آئیں گے۔ ہر چیٹ میں زیادہ سے زیادہ 3 میسجز پن کیے جا سکتے ہیں، تاکہ اہم پیغامات آسانی سے قابلِ رسائی رہیں۔

میسج شیڈول کرنے کی سہولت

انسٹاگرام نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین کسی بھی میسج کو 29 دن تک کے لیے شیڈول کر سکتے ہیں۔ اس سے صارفین اپنی گفتگو کو بہتر طریقے سے منظم کر سکیں گے۔

گروپ چیٹ میں دوستوں کو شامل کرنے کا نیا طریقہ

انسٹاگرام نے گروپ چیٹس میں نئے افراد کو شامل کرنے کے عمل کو مزید آسان بنا دیا ہے۔ اب صارفین اپنے دوستوں کو ایک کیو آر کوڈ بھیج سکتے ہیں، جو بنیادی طور پر کسی گروپ چیٹ میں شمولیت کے لیے دعوت نامے کے طور پر کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:انسٹاگرام میں 3 منٹ طویل ریلز ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی سہولت

Most Popular