انسٹا گرام ایپ بیٹری خرچ ہونے کی بڑی وجہ قرار
گوگل نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ اینڈرائیڈ فونز کی بیٹری اگر غیرمعمولی طور پر تیزی سے ختم ہو رہی ہے تو اس کی ایک بڑی وجہ انسٹا گرام ایپ ہو سکتی ہے۔ صارفین کی شکایات کے بعد گوگل نے تسلیم کیا ہے کہ انسٹا گرام کا موجودہ ورژن بیٹری کو غیر ضروری طور پر تیزی سے خرچ کر رہا ہے۔
صارفین کی شکایات اور مشاہدات
اپریل 2025 میں مختلف صارفین نے آن لائن شکایت کی تھی کہ وہ انسٹا گرام کو زیادہ استعمال نہیں کرتے، اس کے باوجود ان کے فونز کی بیٹری بہت جلد ختم ہو رہی ہے۔ کچھ صارفین نے یہ بھی بتایا کہ انسٹا گرام پس منظر میں فعال رہتے ہوئے فون کو گرم بھی کر دیتا ہے۔
گوگل کا حل اور اپ ڈیٹ کی سفارش
گوگل نے اس مسئلے کو تسلیم کرتے ہوئے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ انسٹا گرام کے نئے ورژن کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کریں، کیونکہ اس میں بیٹری ختم ہونے کے مسئلے کو فکس کر دیا گیا ہے۔ یہ اپ ڈیٹ مختلف خطوں میں بتدریج متعارف کرایا جا رہا ہے۔
تکنیکی وضاحت کا فقدان
دلچسپ بات یہ ہے کہ نہ گوگل اور نہ ہی انسٹا گرام نے اب تک اس مسئلے کی کوئی تکنیکی وجہ یا تفصیل جاری کی ہے کہ انسٹا گرام ایپ آخر اتنی بیٹری کیوں استعمال کر رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:وہ 6 ایپس جو آپ کے اسمارٹ فون کی بیٹری کو بہت تیزی سے ختم کرتی ہیں