ایران میں دو ڈاکٹروں نے اپنی شادی کو انسانیت کے نام کر دیا۔ اس جوڑے نے روایتی زیورات، زمین یا بڑی رقم کے بجائے نکاح کا حق مہر کچھ یوں مقرر کیا کہ وہ 313 ایسے مریضوں کا مفت علاج کریں گے، جو علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔
یہ فیصلہ ایک نئی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، جہاں خوشی کو انسانیت کی خدمت سے جوڑا گیا۔ یہ ڈاکٹرز نہ صرف پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں بلکہ معاشرتی سطح پر بھی مثال قائم کر رہے ہیں۔
ان کا یہ انوکھا اقدام سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے اور لوگوں کی جانب سے اسے خوب سراہا جا رہا ہے۔ معاشرتی حلقے اسے ایک مثبت تبدیلی کی علامت قرار دے رہے ہیں، جو شادی جیسے مقدس رشتے کو فضول خرچی سے بچا کر ایک بامقصد اور بابرکت آغاز دیتا ہے