Sunday, September 7, 2025
ہومArticlesدس سالہ بچت کے بعد خریدی گئی 8 کروڑ سے زائد کی...

دس سالہ بچت کے بعد خریدی گئی 8 کروڑ سے زائد کی فراری منٹوں میں جل کر راکھ

دہائی کی بچت، لمحوں کی بربادی

جاپان کے 33 سالہ میوزک پروڈیوسر “ہنکون” نے اپنی زندگی کی ایک دہائی پر محیط بچت کے بعد آخرکار لگژری اسپورٹس کار “فراری 458 اسپائیڈر” خریدی، جس کی جاپان میں قیمت تقریباً 43 ملین ین یعنی ساڑھے 8 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے بتائی جاتی ہے۔ مگر بدقسمتی سے یہ خوشی صرف چند منٹوں کی مہمان ثابت ہوئی، کیونکہ گاڑی ڈیلیوری کے ایک گھنٹے بعد ہی سڑک پر جل کر راکھ ہو گئی۔

حادثہ کیسے پیش آیا؟

ہنکون نے اس افسوسناک واقعے کا انکشاف ایکس (ٹوئٹر) پر کیا اور بتایا کہ وہ گاڑی لے کر ٹوکیو کے شوٹو ایکسپریس وے پر جا رہے تھے جب اچانک انہیں گاڑی سے دھواں نکلتا محسوس ہوا۔ انہوں نے فوراً گاڑی روکی اور خود باہر نکل گئے، تاہم صرف 20 منٹ کے اندر اندر گاڑی مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔ سڑک پر موجود دیگر گاڑیوں کے ڈرائیورز نے بھی یہ ہولناک منظر دیکھنے کے لیے اپنی گاڑیاں روک دیں۔

انجن میں خرابی بنی حادثے کی وجہ

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ گاڑی کے انجن میں خرابی تھی جو ڈیلیوری کے فوراً بعد سامنے آئی۔ خوش قسمتی سے ہنکون خود اس واقعے میں محفوظ رہے تاہم وہ اس نقصان سے گہرے صدمے میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار

سوشل میڈیا پر صارفین نے ہنکون کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کار کمپنی سے تحقیقات اور ممکنہ ہرجانے کی درخواست بھی کی ہے۔ یہ واقعہ دنیا بھر کے کار شوقین افراد کے لیے ایک چونکا دینے والا سبق ہے کہ لگژری برانڈز کی خریداری سے قبل مکمل تسلی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماسکو میں شوہر نے بیوی کے انکار پر لگژری کار کوڑے میں پھینک دی

Most Popular