پانی جذبات رکھتا ہے اور سنتا بھی ہے” جویریہ سعود کی وائرل ویڈیو پر صارفین کے تبصرے
سوشل میڈیا پر جویریہ سعود کا بیان
اداکارہ جویریہ سعود کے پانی سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔ صارفین نے مختلف اور دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے ان کے دعوے پر ملا جلا ردعمل دیا۔
پانی اور جاپانی سائنسدان کی تحقیق
جویریہ سعود نے ایک ٹی وی شو میں مہمان ایمن خان سے پانی پر جاپانی سائنسدان کی تحقیق کا ذکر کیا۔ ان کے مطابق ہر پانی کی اپنی تاثیر ہوتی ہے اور وہ جذبات کو محسوس کر سکتا ہے۔
پانی کا رویہ کیسا ہوتا ہے؟
انہوں نے بتایا کہ سائنسدان نے دو بوتلوں پر تجربہ کیا۔ ایک پر اچھی باتیں کی گئیں، جبکہ دوسری پر بری۔ بعد میں دیکھا گیا کہ اچھی باتوں والا پانی صاف اور بری باتوں والا پانی گندا تھا۔
کھانے پر اثرات کا دعویٰ
جویریہ سعود نے مزید کہا کہ کھانے میں تین حصے پانی اور ایک حصہ دیگر اجزاء ہوتے ہیں، اس لیے اگر کھانا محبت سے بنایا جائے تو اس کی تاثیر بھی مثبت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نعمان اعجاز کا رمضان میں پاکستانیوں کے رویے پر دلچسپ تبصرہ