Monday, June 16, 2025
ہومArticlesاسی سالہ سعید مسعود عثمانی کو ایف ایم ریڈیو پر تحقیق پر...

اسی سالہ سعید مسعود عثمانی کو ایف ایم ریڈیو پر تحقیق پر پی ایچ ڈی ملی

کراچی کی فیڈرل اردو یونیورسٹی کی جانب سے 80 اسی سالہ سعید مسعود عثمانی کو ایف ایم ریڈیو پر تحقیق پر پی ایچ ڈی ملی۔ یہ اعزاز اُن کی غیر معمولی تحقیقی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جو انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان کی رہنمائی میں مکمل کی۔ ان کی تحقیق کا موضوع کراچی میں ایف ایم ریڈیو نشریات کی مقبولیت اور سننے والوں کی آراء پر مشتمل تھا۔

ڈاکٹر عثمانی نے متعدد صحت کے مسائل، جن میں چار بار دل کا دورہ اور ایک بار فالج جیسی سنگین حالت شامل ہے، کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور اپنے علمی سفر کو جاری رکھا۔ ان کی تحقیق میں کراچی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے پانچ ہزار سے زیادہ افراد کی شمولیت نے اس مطالعے کو غیر معمولی وسعت دی۔

تحقیقی نتائج کے مطابق، ایف ایم ریڈیو نے عوام میں سیاسی آگاہی پیدا کرنے، ہنگامی حالات میں فوری معلومات فراہم کرنے، اور ثقافتی و سماجی اقدار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر عثمانی کا جذبہ علم، لگن اور مسلسل سیکھنے کی جستجو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں ڈاکٹروں کی شادی، حق مہر میں 313 مریضوں کے مفت آپریشن کا اعلان

Most Popular