Thursday, April 17, 2025
ہومEntertainmentکرینہ کپور کس ڈش کو کھائے بغیر نہیں رہ سکتیں؟

کرینہ کپور کس ڈش کو کھائے بغیر نہیں رہ سکتیں؟

کرینہ کپور کس ڈش کو کھائے بغیر نہیں رہ سکتیں؟

بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی سادگی پسند غذا اور کھچڑی سے بے پناہ محبت کا انکشاف کیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک جیسا کھانا کئی دن تک کھا سکتی ہیں اور کھچڑی ان کی کمزوری ہے جس کے بغیر وہ سو بھی نہیں سکتیں۔

سیف سے بہتر کھانا بناتے ہیں

انٹرویو کے دوران کرینہ نے اعتراف کیا کہ وہ انڈا ابالنا بھی نہیں جانتیں جبکہ ان کے شوہر سیف علی خان ان سے کہیں بہتر کک ہیں۔ انہوں نے کہا، “ہم نے خود کھانا بنانا شروع کر دیا ہے، اور یہ بات ماننی پڑے گی کہ سیف مجھ سے اچھا کھانا بناتے ہیں”۔

کھچڑی سے محبت کی انتہا

کرینہ نے اپنی غذائی عادات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھانے میں زیادہ چُنی چُنی نہیں ہوتیں۔ ان کا کہنا تھا، “میں ہفتے میں پانچ دن کھچڑی کھاتی ہوں، اور اس پر ہلکا سا گھی کا تڑکا مجھے بے حد پسند ہے۔ اگر دو تین دن نہ کھاؤں تو مجھے کھچڑی کی شدید طلب ہونے لگتی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا، “میرے باورچی کو میسج کر کے کہتی ہوں کہ کھچڑی نہیں ہے، اور میں کھچڑی کھائے بغیر سو نہیں سکتی۔ جیسے کچھ لوگ مشروب کے بغیر نہیں رہ سکتے، میں کھچڑی کے بغیر نہیں رہ سکتی”۔

کپور خاندان کی پسندیدہ ڈش

اداکارہ نے بتایا کہ کپور فیملی میں ایک مخصوص ڈش کا جنون پایا جاتا ہے، اور ’پایا سوپ‘ کو انہوں نے کپور خاندان کے لیے ایک “گولڈن ڈش” قرار دیا۔

کرینہ کپور کا یہ اندازِ گفتگو ان کے حقیقی اور عام زندگی کے انداز کو ظاہر کرتا ہے، جس میں سادگی، خاندانی محبت اور روایتی بھارتی کھانوں سے جذباتی وابستگی جھلکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیف نے بیٹوں کی پیدائش پر ایک رات بھی اسپتال میں نہیں گزاری: کرینہ کا شکوہ

Most Popular