پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا علمائے کرام کا تدریسی اجتماع 15 دسمبر 2024 کو لاہور میں منہاج یونیورسٹی میں منعقد ہوگا۔ یہ اجتماع ’’ختم بخاری شریف‘‘ کے عنوان سے ہوگا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری علم و فن حدیث پر اپنے خیالات اور تجربات کا تبادلہ کریں گے۔
یہ تدریسی اجتماع ملک بھر سے 10،000 سے زائد علماء، مفسرین، حدیث کے ماہر اساتذہ، اور سینئر طلبہ کو اپنی جانب متوجہ کرے گا۔ تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے اس اجتماع میں شرکت کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی ہے۔ اس پروگرام میں 3,000 سے زائد خواتین سکالرز بھی حصہ لیں گی۔
ختم بخاری شریف کے اس خصوصی تدریسی اجتماع کا اہتمام نظام المدارس پاکستان نے کیا ہے، اور اختتام پر شرکاء کو خصوصی اجازات دی جائیں گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اس پروگرام میں کینیڈا سے آن لائن لیکچر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 2023 میں محمد برطانیہ میں سب سے مقبول نام