Saturday, April 19, 2025
ہومPoliticsخیبر پختونخوا حکومت نے طلبہ کے لیے مفت اسکول بیگز اور...

خیبر پختونخوا حکومت نے طلبہ کے لیے مفت اسکول بیگز اور کتابوں کا اعلان کر دیا

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے تمام سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو مفت اسکول بیگز اور نصابی کتب فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس تعلیمی منصوبے کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “چیئرمین پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔”

اسی سلسلے میں ایک اور اہم فیصلہ یہ بھی کیا گیا ہے کہ پیرنٹ ٹیچر کونسلز (PTCs) کے سالانہ بجٹ کو 5 ارب روپے سے بڑھا کر 7 ارب روپے کر دیا گیا ہے تاکہ تعلیمی اداروں میں سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے تک کمی کا امکان

Most Popular