مینگو ملک شیک – گرمیوں کی بادشاہ ڈرنک
مینگو ملک شیک ایک کریمی، میٹھا اور مزیدار مشروب ہے جو گرمیوں کے سیزن میں سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ شیک تازہ آم، ٹھنڈے دودھ اور چینی یا شہد کے امتزاج سے بنایا جاتا ہے، جو نہ صرف ذائقہ دار ہوتا ہے بلکہ توانائی سے بھرپور بھی ہوتا ہے۔ خاص طور پر روزہ داروں، بچوں اور گرم موسم میں تھکن کا شکار افراد کے لیے یہ بہترین انتخاب ہے۔
اجزاء:
آم (کٹے ہوئے): 1 کپ
دودھ (ٹھنڈا): 1 کپ
چینی یا شہد: 1 سے 2 چمچ (حسبِ ذائقہ)
آئس کیوبز: چند ٹکڑے
بادام یا پستہ (اختیاری): گارنش کے لیے
طریقہ تیاری
بلینڈر میں آم، دودھ اور چینی ڈالیں۔
اچھی طرح بلینڈ کریں تاکہ آم مکمل طور پر مکس ہو جائے۔
آئس کیوبز ڈالیں اور دوبارہ 10 سیکنڈ تک بلینڈ کریں۔
گلاس میں نکالیں، اوپر سے بادام یا پستہ چھڑکیں اور ٹھنڈا سرو کریں۔
فائدے
جسم کو توانائی بخشتا ہے
گرمی کے اثرات کو کم کرتا ہے
آم کی غذائیت اور دودھ کی طاقت ایک ساتھ
پیٹ بھرنے والی ڈرنک، خاص طور پر بچوں کے لیے
یہ بھی پڑھیں:گرمیوں میں بچوں کے لیے 3 آسان اور مزیدار آئس کریم ریسپیز