مریم نواز اور کلثوم نواز کی تصاویر نصاب میں شامل کی گئی ہیں، جس کا مقصد پاکستانی خواتین کی خدمات کو اجاگر کرنا ہے۔ دسویں جماعت کے مطالعہ پاکستان کی کتاب میں ان کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
یہ مواد باب نمبر 8، صفحہ 163 پر موجود ہے، جس میں پاکستان کی ترقی میں خواتین کے اہم کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس باب میں فاطمہ جناح، بینظیر بھٹو، فہمیدہ مرزا، نصرت بھٹو، جسٹس عالیہ نیلم، بلقیس ایدھی، ارفع کریم، ثمینہ بیگ، شمشاد اختر، اور نگار جوہر خان جیسی بااثر شخصیات کا ذکر بھی شامل ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کے ترجمان کے مطابق، مریم نواز اور کلثوم نواز کی تصاویر اور خدمات دیگر ممتاز خواتین کے ساتھ نصاب کا حصہ بنائی گئی ہیں۔ یہ اقدام پاکستانی خواتین کی نمایاں کامیابیوں اور جدوجہد کو سراہنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا طلبہ سے خطاب اور اسکیموں کا اعلان