وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہر جانب مثبت خبریں سننے کو مل رہی ہیں، سوائے اڈیالہ جیل کے، جہاں سے صرف خطوط موصول ہو رہے ہیں۔
نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اڈیالہ جیل سے بار بار خط آ رہے ہیں، جن میں منت سماجت کی جا رہی ہے کہ کسی طرح بچا لیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ پی ٹی آئی کی طرح اپنی ناقص کارکردگی کا الزام سابقہ حکومتوں پر ڈالنے کے بجائے، اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کر رہی ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملکی حالات اس قدر خراب کر چکی تھی کہ انہیں توقع تھی کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ناکام ہو جائے گی، لیکن آج ملک ڈیفالٹ سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔