Sunday, September 7, 2025
ہومTechnologyمیٹا کاکم عمر صارفین کی شناخت کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی متعارف ...

میٹا کاکم عمر صارفین کی شناخت کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا فیصلہ

اے آئی کے ذریعے عمر کی خودکار تصدیق

انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب صارفین کی عمر کی تصدیق کے لیے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) پر مبنی ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گی۔ اس ٹیکنالوجی کا بنیادی مقصد کم عمر صارفین کو محفوظ بنانا اور پلیٹ فارم پر ان کے لیے موزوں مواد تک ہی رسائی کو یقینی بنانا ہے۔

ٹین اکاؤنٹس میں خودکار منتقلی کا نظام

کمپنی کے مطابق اگر کوئی صارف اپنی عمر غلط درج کرتا ہے تو نیا اے آئی سسٹم اس کی اصل عمر کا اندازہ لگا کر خودکار طور پر اسے ’’ٹین اکاؤنٹ‘‘ میں منتقل کر دے گا۔ یہ اکاؤنٹس ان صارفین کے لیے مخصوص ہیں جن کی عمریں 13 سے 17 سال کے درمیان ہیں۔ ایسے اکاؤنٹس میں کئی پابندیاں لگائی گئی ہیں تاکہ نوجوان صارفین کو نقصان دہ مواد سے بچایا جا سکے۔

نئی اے آئی پالیسی کا اطلاق اور آزمائش

میٹا نے ستمبر 2024ء میں ’’ٹین اکاؤنٹس‘‘ کا آغاز کیا تھا اور اب کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ عمر کی شناخت کے لیے اے آئی کا استعمال پہلے امریکا میں آزمائے گی۔ میٹا نے تسلیم کیا ہے کہ اے آئی سسٹم میں غلطی کا امکان موجود ہے، اس لیے صارفین کو اپنی سیٹنگز تبدیل کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی۔

کمپنی کا مؤقف اور مستقبل کے اقدامات

میٹا نے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا کہ ماضی میں صارف کی درست عمر جاننے کا کوئی یقینی طریقہ موجود نہیں تھا، اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے اب مصنوعی ذہانت کو شامل کیا جا رہا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمیں آن لائن صارف کی اصل عمر جاننا ایک بڑا چیلنج لگتا ہے، مگر ہم نوجوانوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:انسٹاگرام ڈائریکٹ میسجز میں نئے زبردست فیچرز جانئے تفصیلات

Most Popular