Saturday, April 19, 2025
ہومReligionمنہاج القرآن کے زیراہتمام سالانہ شہر اعتکاف آباد ہو گیا

منہاج القرآن کے زیراہتمام سالانہ شہر اعتکاف آباد ہو گیا

منہاج القرآن کے زیراہتمام سالانہ شہر اعتکاف آباد ہو گیا

لاہور: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام شہر اعتکاف میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہزاروں افراد معتکف ہوگئے۔ مردوں کے لیے جامع المنہاج ٹاؤن شپ اور خواتین کے لیے منہاج گرلز کالج میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور دیگر رہنماؤں نے معتکفین کو خوش آمدید کہا۔ شہر اعتکاف میں ہزاروں افراد کے قیام، سحر و افطار اور عبادات کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ 600 سے زائد کارکنان مختلف انتظامی امور پر مامور ہیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری روزانہ نماز تراویح کے بعد “عشق الہی اور لذت توحید” کے موضوع پر خطابات کر رہے ہیں۔ خواتین کے لیے بھی منہاج گرلز کالج میں الگ اعتکاف کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اعتکاف گاہ کو مختلف بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے، جامع المنہاج میں دیو ہیکل پنکھے نصب کیے گئے ہیں، اور انتظامی کمیٹیوں کے درمیان کوآرڈینیشن کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔

ملک بھر بشمول لاہور، کراچی، کوئٹہ، ملتان، فیصل آباد، مظفرآباد، سکھر، خیبرپختونخوا، بلوچستان، کشمیر، گلگت بلتستان اور دنیا کے مختلف ممالک سے افراد نے شرکت کی ہے۔

معتکفین کے لیے 24 گھنٹے طبی سہولیات بھی دستیاب ہیں، اور پہلے روز ہزاروں افراد نے باجماعت نماز تراویح ادا کی، جن کے لیے سحر و افطار کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا علمائے کرام کا تدریسی اجتماع

Most Popular