تجزیہ کاروں کی تنبیہ
سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی موجودہ دباؤ میں کسی خطرناک اقدام یا ایڈونچر کی جانب جا سکتے ہیں، اس لیے پاکستان کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی اپنی داخلی ٹریجڈی کو پورے جنوبی ایشیا کے لیے ایک عظیم سانحہ میں بدل سکتے ہیں۔
عالمی اور علاقائی صورتحال کا اثر
شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیے میں مشرقِ وسطیٰ میں امریکی صدر ٹرمپ کے دورے، شام پر پابندیاں ہٹانے کے اعلان، اور ترکیہ کو میزائل فراہم کرنے کی امریکی منظوری جیسے عالمی اقدامات کا ذکر کیا۔ ان کے مطابق ان فیصلوں سے اسرائیل ناخوش ہے جبکہ بھارت میں بھی ان پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا اور سیاست میں اشتعال
شاہزیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ بھارت، چین، ترکیہ اور آذربائیجان پر سوال اٹھا رہا ہے اور ترکیہ و آذربائیجان کے بائیکاٹ کا اعلان کر رہا ہے۔ اس دوران امریکی فیصلے پر بھارتی میڈیا اور بی جے پی رہنما شدید غصے میں نظر آ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ بھارتی میڈیا میں یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ کون ترک صدر اردوان سے ملا، کون ترکیہ میں چھٹیاں منانے گیا، یا کس نے وہاں فلم بنائی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت نے پورے خطے کو جنگ میں دھکیلا، پاکستان نے ثابت کیا کہ عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا